بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول، تاوان طلب، مقدمہ درج

بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول، تاوان طلب، مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے بعد سپر سٹار شاہ رخ خان کو بھی فون کال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے،جس کے بعد ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور سے تعلق رکھنے والے فیصان نامی شخص نے باندرہ پولیس سٹیشن کی لینڈ لائن پر کال کرکے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فون کرنے والے شخص نے دھمکی دی تھی کہ اگر 50 لاکھ روپے تاوان کے طور پر ادا نہ کئے گئے تو وہ بالی ووڈ سپر سٹار کو نقصان پہنچائیں گے۔ 
واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے تفتیش کیلئے ایک ٹیم کو رائے پور روانہ کیا،تاحال کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی ہے۔
تاہم بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید :

تفریح -