مبینہ طورپر جنات کے ہاتھوں بچے کی ہلاکت، نمونے لیبارٹری ارسال
چلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) چلاس میں مبینہ طور پر جنات کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے چار سالہ بچے احمد کی قبر کشائی کے بعد نمونہ جات حاصل کر کے لاہور فرانزک لیب بھیج دیے گئے۔
بٹوگاہ میں نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد بچے کی دوبارہ تدفین کر دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی بچے کے قاتلوں کا تعین کیا جا سکے گا۔ گلگت بلتستان کے وزیر خوراک حاجی جانباز خان نے بھی بچے کی ہلاکت جنات کی کارروائی قرار دیدی تھی۔
بچے کی جنات کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ بچے کے والدین نے میڈیا پر کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیا تاہم اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں جنات موجود ہیں لیکن بچے کے قتل کی معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔