شہد کی مکھی کاٹ جائے تو ان قدرتی طریقوں پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

شہد کی مکھی کاٹ جائے تو ان قدرتی طریقوں پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی
شہد کی مکھی کاٹ جائے تو ان قدرتی طریقوں پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) شہد کی مکھی کاٹ لے تو کافی تکلیف ہوتی ہے اور پہلی فرصت میں سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا کریں۔آپ کے گھر میں کئی چیزیں ایسی موجود ہیں جن کی مدد سے آپ شہد کی مکھی کے کاٹے کا علاج کرسکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے ڈنگ کو جلد میں سے نکالیں تاکہ اس کا اثر ختم ہو اور جسم میں مزید زہر نہ پھیلے،اس کے بعد جلد کو دھوئیں اور اس پر برف لگائٰں تاکہ آپ کو سکون مل سکے۔اس کے بعدذیل میں بتائے ہوئے نسخوں کو آزمائیں۔
بیکنگ سوڈا
اس میں جادوئی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس کے استعمال سے آپ کو کافی سکون بھی ملے گا۔تھوڑا سابیکنگ سوڈالے کر اس میں پانی ملائیں اور اسے متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کوکی درد کی شدت میں کمی آئے گی۔
ٹوتھ پیسٹ
اسے نہ صرف دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ شہد کی مکھی کے کاٹنے کے بعد بھی لگایا جاسکتا ہے۔متاثرہ جلد پر ٹوتھ پیسٹ کا لیپ کریں اور 20منٹ بعد دھولیں۔آپ کو ٹھنڈک کا احساس بھی ہوگا اور درد کی شدت بھی کم ہوجائے گی۔
شہد
کیسی دلچسپ بات ہے کہ شہد کی مکھی کے ڈنگ کا علاج بھی قدرت نے شہد ہی میں رکھا ہے۔شہد کی وجہ سے آپ کی جلد تروتازہ بھی رہے گی اور ساتھ ہی شہد کی مکھی کے کاٹنے کی درد کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔
لیونڈر کا تیل
نیاز بو یا لیونڈر کا تیل بھی شہد کی مکھی کے کاٹنے کی صورت میں کافی ریلیف دیتا ہے۔اس تیل میں موجود انٹی بیکٹیریل پراپرٹیز کی وجہ سے آپ کے درد میں کمی آنے کے ساتھ انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔تین سے چار قطرے اس تیل کے لے کر جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر لگارہنے دیں،آپ کو ٹھنڈک کااحساس بھی ہوگا اور ساتھ ہی جلد بھی تروتازہ ہوجائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -