بٹ خیلہ ،پرنسپل فدا محمددوسری بار کھیلوں کے ضلعی سیکرٹری منتخب

بٹ خیلہ ،پرنسپل فدا محمددوسری بار کھیلوں کے ضلعی سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) پرنسپل فداء محمد کو دوسری بار سرکاری سکولوں میں منعقد ہونے والے کھیلوں کیلئے ضلعی سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔اس سلسلے میں ضلع ملاکنڈ کے سطح پر تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت ڈی ڈی ای او مدراراللہ بمقام گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سیکنڈری سکول درگئی میں منعقد ہوا۔ جس میں جلع بھر کے منتظیمین کے علاوہ اے ڈی او سپورٹس رئس خان ، اے ایس ڈی او حیاء سید اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کھیلوں کی اہمیت اور افادیت پر مقررین نے تقاریر کئے اور اسے عصری علوم کے ساتھ ساتھ لازمی قرار دے دئیے،جسمانی نشونما میں کھیل کھود کا اور ورزش اپنا ایک اہم مقام ہے جس کے بغیر کوئی معاشرہ صحت مند نہیں رہ سکتا،اجلاس میں متفقہ طور پر پرنسپل فداء محمد کو دوبارہ ضلعی سطح پر سپورٹس سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔ منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر ممکن حد تک میری کوشش ہوگی کہ تمام سرکاری سکولوں میں پر امن طور پر جتنے بھی شیڈول کھیل ہیں ان کو منعقد کیاجاسکے اور کھیلوں کے انعقاد میں ہم اپنی بھرپور توانائی صرف کرینگے ۔