چکوال، قتل کے زیر تفتیش ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد

چکوال، قتل کے زیر تفتیش ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ کوٹ راجہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے سے قتل کے زیر تفتیش ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ہومیو سائیڈ سرکل کے سب انسپکٹر خاور سعید نے قتل کے ملزم فہد کیانی ولدمحمد حسین ساکن کوٹ راجہ کی نشاندہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول اور تین گولیاں برآمد کر کے ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔