ڈینگی ملک بھر میں پھیل گیا، پنجاب، سندھ میں 3مریض چل بسے، کوئٹہ کے 5شہری وائرس کا شکار

  ڈینگی ملک بھر میں پھیل گیا، پنجاب، سندھ میں 3مریض چل بسے، کوئٹہ کے 5شہری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی،کوئٹہ،سجاول (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ڈینگی مچھر نے ملک بھر میں اپنے پر پھیلانا شروع کر دیئے، کوئٹہ میں بھی پانچ مریض سامنے آگئے۔ راولپنڈی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی۔  راولپنڈی میں ایک ہی وقت میں ڈینگی سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،سجاول میں بھی ڈینگی کا مریض جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 50 سالہ صدیقی چوک کا رہائشی شبیر ڈینگی سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو سالہ مصریال روڈ کا رہائشی بچہ ساجد ڈینگی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 160 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6638 ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار ساتھ سو سے بھی زائد ہو چکی ہے۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر کئی شہروں میں بھی سینکڑوں مریض سامنے آ گئے ہیں،پشاور میں مزید تیرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ صوبے میں اب تک چار ہزار تین سو سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ادھر کراچی میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے۔ مزید 139 افراد وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ سندھ بھر میں ڈینگی سے چودہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی سجاول میں سابقہ اسٹیشن انچارج بابو عبدالغفورمیمن کو ڈیڑہ سال قبل آغاخان اسپتال کراچی سے ٹیسٹ ہونے پرڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی،جس کی رپورٹ  ملنے پر مارچ دوہزار اٹھارہ میں محکمہ صحت سندہ کے ڈینگی کنٹرول اینڈ پریوینشن پروگرام کے ڈویزنل ڈینگی آپریشنل یونٹ حیدرآباد کی خصوصی ٹیم نے سجاول میں آکر متاثر مریض کے گھرمیں فیومیگیشن کرکے ہدایات دیں، تاہم دیگرعلاقے میں کوئی اسپرے نہیں ہوسکا ڈیڑہ سال میں مریض کاعلاج ہوتارہالیکن اندرونی اعضاء نے کام چھوڑدیا، گذشتہ رات سیریس حالت میں تعلقہ اسپتال سجاول لایاگیاجہاں پرسہولیات اور انتظامات نہ ہونے پر صرف آکسیجن دیکر واپس روانہ کردیاگیااور مریض کا گھرمیں انتقال ہوگیا۔تدفین میں مقامی ایم پی اے سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔سجاول میں ڈیڑہ سال قبل ڈینگی کیس کی تصدیق کے باوجود بھی علاقے میں نہ تو اسپرے کیاجارہاہے اور نہ ہی علاج کے انتظامات ہیں جبکہ پورے ضلع میں ڈینگی ٹیسٹ کا بھی نہیں کیاجارہاہے  اسلام آباد کے شہری اقبال نے ایم سی آئی کے ملازم کو یرغمال بنا لیا اور تھپڑ مارا۔ ملازم نے تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کروا دیا،راولپنڈی میں گھر سے ڈینگی لاروا برآمد کرلیا گیا۔ سیکریٹری ہیلتھ محمد عثمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں آئی جے پی روڈ پر چیکنگ کے دوران ایک گھر کے فریج کے ٹرے، کچن ایریا، پانی کی ٹنکی اور مختلف حصوں سے ڈینگی لاروا ملا ہے جو ڈینگی وائرس میں اضافے کا باعث ہے۔ 
ڈینگی

مزید :

صفحہ اول -