بھارتی کمیونسٹ پارٹی کا آرٹیکل 370کے خاتمے کیخلاف احتجاج کا اعلان

بھارتی کمیونسٹ پارٹی کا آرٹیکل 370کے خاتمے کیخلاف احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (آئی ا ین پی)  بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے  مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے خلاف 12 سے 16 اکتوبر تک ریاست میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا  بھارتی  میڈیا کے مطابق نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے مقبوضہ  جموں و کشمیر کی تشکیل نو کے ذریعے اس قدیم ترین ریاست کو ہمیشہ کے لئے دہلی کا غلام بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان کبھی بھی فرقہ پرست نہیں تھے۔دوسری جانب میگسی سے انعام یافتہ سماجی کارکن سندیپ پانڈے نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 370کو ختم کیے جانے کے 63دن گزرگئے ہیں پھربھی وہاں حالات انتہائی خراب ہیں۔انھوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ جیل میں اور نظربندہیں۔انکی قیادت میں ایک وفد کو  کشمیر ایئرپورٹ پر روک لیاگیا اور اسے باہر نہیں جانے دیا گیا بلکہ جبرا اسے دہلی واپس بھیج دیاگیا۔سی پی آئی (ایم-ایل)نیو ڈیموکریسی کے صوبائی رہنما کامریڈ اجمیر سنگھ نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے خلاف 12 سے 16 اکتوبر تک موگا، پٹیالہ، امرتسر اور جالندھر میں ہونے والی بڑی کانفرنسوں اور مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ادھرجموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 و دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف وادی کشمیر میں مسلسل 63 ویں دن بھی ہڑتال رہی۔

مزید :

صفحہ اول -