نوازشریف کو واپس لانا آسان ہوگاکیونکہ ان کا کیس دوسرے لوگوں سے مختلف ہے:وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم

نوازشریف کو واپس لانا آسان ہوگاکیونکہ ان کا کیس دوسرے لوگوں سے مختلف ...
نوازشریف کو واپس لانا آسان ہوگاکیونکہ ان کا کیس دوسرے لوگوں سے مختلف ہے:وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانا دوسرے لوگوں کی نسبت آسان ہوگا، کیونکہ نوازشریف کا کیس متحدہ بانی سے بہت مختلف ہے۔ متحدہ بانی جب باہر گئے تھے تو پاکستانی عدالتوں کی جانب سے مجرم قرار نہیں دیئے گئے تھے تاہم نوازشریف مجرم قرار پانے کے بعد ملک سے باہر گئے۔

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے 92نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارے قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں تاہم دونوں ممالک کیس ٹوکیس ڈیل کرتے ہیں۔نوازشریف کا کیس دوسرے لوگوں سے بہت مختلف ہے اس لیے انہیں پاکستان لانا مشکل نہیں ہوگا، جب عدالتی فیصلے لندن کی عدالتوں میں جائیں گے تو نوازشریف کے لیے مشکل ہوگی کیونکہ لندن کی عدالتیں پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا بہت احترام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا نوازشریف پر کوئی بھی سیاسی کیس نہیں ، نوازشریف پر پانامہ کیس تھا جس کی بنیاد پر انہیں نااہل قراردے کر سزا سنائی گئی ۔ اس دوران نوازشریف شدید علیل ہوگئے اور رپورٹس میں بتایا گیا کہ باہر نہ بھیجا تو انہیں ابھی کچھ ہوجائے گا، اب نوازشریف صحت مند ہیں اور پارٹی کو لیڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کے جانے کافیصلہ ہوا تھا تو کابینہ نے 7ارب کے ضمانت بانڈ لینے کی شرط رکھی تھی تاہم ہائیکورٹ نے بغیر بانڈ نوازشریف کو باہر بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

مزید :

قومی -