مشرف کا بلدیاتی نظام اس قدر مضبوط تھا کہ پانچ رکن اسمبلی مستعفی ہو کر ضلع ناظم بنے ، ریاض فتیانہ 

مشرف کا بلدیاتی نظام اس قدر مضبوط تھا کہ پانچ رکن اسمبلی مستعفی ہو کر ضلع ...
مشرف کا بلدیاتی نظام اس قدر مضبوط تھا کہ پانچ رکن اسمبلی مستعفی ہو کر ضلع ناظم بنے ، ریاض فتیانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قوی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آرٹیکل 140اے میں ترمیم کے بل پر بحث ہوئی ۔
چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ سابق جنرل پرویز مشرف سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ان کا بلدیاتی نظام بہت اعلیٰ تھا، وہ نظام اس قدر مضبوط تھا کہ پانچ رکن اسمبلی مستعفی ہو کر ضلع ناظم بنے ۔
دوران اجلاس رکن کمیٹی جاوید حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہیں کئے گئے ، قومی اسمبلی طرز پر بلدیاتی انتخابات کا آئین میں وقت مقرر کیا جائے ، کمیٹی رکن کشور زہرا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات تو ہو جاتے ہیں لیکن نمائندوں کو اختیارات نہیں ملتے ،منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سیاسی اور مالی اختیارات ملنے چاہئیں ۔
رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلدیایت انتخابات قومی مسئلہ ہیں اس پر اتفاق رائے ضروری ہے ، آرٹیکل 140میں بااختیار بلدیاتی نظام کا ہونا لازم ہے۔