خانیوال, پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوائی فائرنگ کر نے والے 3افراد گرفتار

خانیوال, پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوائی فائرنگ کر نے والے 3افراد گرفتار
خانیوال, پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوائی فائرنگ کر نے والے 3افراد گرفتار

  

 خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )حلقہ پی پی 229 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے جلسے میں فائرنگ کرنے والے 3کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خانیوال نے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل خان نیازی اور ڈی پی او خانیوال کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں ڈی پی او نے ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کو گرفتارکرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ 

گزشتہ روز ڈی پی او خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے جلسے میں فائرنگ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔