معروف بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر کی والدہ کی گلاکٹی لاش برآمد ، حیران کن انکشاف 

معروف بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر کی والدہ کی گلاکٹی لاش برآمد ، حیران کن ...
معروف بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر کی والدہ کی گلاکٹی لاش برآمد ، حیران کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر سلیل انکولا کی والدہ ملا اشوک انکولا کی گلا کٹی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہو ئی ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ ملا اشوک انکولا کی لاش جمعہ، 4 اکتوبر کو پونے کے پرابھات روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ میں ملی۔ پولیس کے مطابق ملا اشوک کا گلا کٹا ہوا تھا اور زخموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہوگی۔

یہ المناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ملا اشوک کی ملازمہ صبح 11:30 بجے کام کے لیے پہنچی، لیکن دروازے پر کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو اطلاع دی۔پولیس جب فلیٹ میں داخل ہوئی تو اداکار کی والدہ کی لاش کچن کے چاقو سے کٹے ہوئے گلے کے ساتھ ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملا اشوک انکولا ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھیں، جس کے باعث ممکنہ طور پر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) سندیپ سنگھ گل نے بتایا کہ لاش مشکوک حالات میں ملی ہے اور وہ تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ قدرتی موت تھی، خودکشی یا قتل۔انہوں نے مزید کہا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی، تاہم تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔

سلیل انکولا ایک مشہور بھارتی اداکار ہیں جو کرکٹ سے زیادہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ مشہور بھارتی ہارر ڈراموں "وکرال گبرال" اور "شش کوئی ہے" میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، اور انہوں نے سنجے دت کی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

سلیل انکولا نے نومبر 1989 میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن وہ دوبارہ کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔

انہوں نے ون ڈے میچز میں بھی سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، لیکن اپنے کیریئر میں صرف 20 ون ڈے میچز کھیلے۔ سلیل انکولا نے 1998 میں 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

مزید :

تفریح -