اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،صدر آصف زرداری

اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،صدر آصف زرداری
اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،صدر آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے نسل کشی روکنے میں ناکام ہوئی۔اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے 

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی،صدر مملکت آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں سب قائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں،اسرائیل غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے،اسرائیل لبنان اور یمن میں بھی معصوموں کا خون بہار ہا ہے،اسرائیلی جارحیت کے باعث ابتک 41ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،فلسطین اور غزہ میں صحت، تعلیم کا ڈھانچہ بری طرح تباہ ہو چکا،اسرائیل سفاکانہ کارروائیوں کا دائرہ اختیار بڑھاتا جارہا ہے،اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے،فلسطین اور لبنان کے عوام سے یکجہتی کااظہار کرتے ہیں،عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے نسل کشی روکنے میں ناکام ہوئی۔