پیر محل، 17 سالہ لڑکی سرجری کے بعد لڑکا بن گئی

پیر محل، 17 سالہ لڑکی سرجری کے بعد لڑکا بن گئی
پیر محل، 17 سالہ لڑکی سرجری کے بعد لڑکا بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر محل (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں میں 17 سالہ لڑکی اقرا سرجری کے بعد لڑکا بن گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ اقرا کو طبی مسائل کے باعث ڈاکٹر کو چیک کروایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کاآپریشن کرکے اسے لڑکا قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی پیدائش کے وقت لڑکا ہی تھی تاہم طبی مسائل کے باعث والدین کو علم نہیں ہوسکا لہٰذا اب سرجری کرکے طبی مسائل کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ اقرار نے مقامی گرلز سکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اقرا کا نام تبدیل کرکے ہمدان رکھ دیا گیا ہے۔

ہمدان کے والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ان کے 2 بیٹے تھے لیکن اللہ نے انہیں ایک اور بیٹے کی نعمت سے نواز دیا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -