پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کی ونٹر کیمپ لگانے کی درخواست مسترد

پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کی ونٹر کیمپ لگانے کی درخواست مسترد
پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کی ونٹر کیمپ لگانے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ونٹر کیمپ کی درخواست مسترد کردی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پرائیویٹ سکول آنرز نے غیرعلانیہ چھٹیوں کے پیش نظر ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اتھارٹیز کے سربراہان کو آگاہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں زبردستی کلاسز لگانے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، صوبہ بھر کے کسی بھی ضلع میں ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیاں بچوں کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، چھٹیوں کے بعد اساتذہ اضافی کلاسز کے ذریعے سلیبس مکمل کروا سکتے ہیں۔