بھتیجے کی شادی،مریم نواز کا بھارتی ڈیزائنر کا پہنا گیا جوڑا توجہ کا مرکز لیکن اس کی قیمت کتنی نکلی؟ پاکستانی حیران پریشان

بھتیجے کی شادی،مریم نواز کا بھارتی ڈیزائنر کا پہنا گیا جوڑا توجہ کا مرکز ...
بھتیجے کی شادی،مریم نواز کا بھارتی ڈیزائنر کا پہنا گیا جوڑا توجہ کا مرکز لیکن اس کی قیمت کتنی نکلی؟ پاکستانی حیران پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیشن سینس ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہی ہے ، اب حال ہی میں اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں بھی مریم نواز توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں مریم نواز کے پہناوے کے کافی چرچے ہیں۔نکاح کی تقریب کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا بھارتی ڈیزائنر 'سبیاساچی' کا ڈیزائن کردہ ہے، جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  سبیاساچی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے اس سرخ رنگ کے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ تِلے یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمان مدعو تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -