نئے سال کی نئی خوشخبری، سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا، کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے:مریم نواز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے سال کی نئی خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے- پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے-حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لیے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی- 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی -کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں - کاشتکار گھر بیٹھے آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں -زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں -
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے-ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے- زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی - مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے-