ستمبر65کی جنگ کی طرح کراچی آپریشن میں فوج کا کردار لازوال ہے،کامران سیف

ستمبر65کی جنگ کی طرح کراچی آپریشن میں فوج کا کردار لازوال ہے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ستمبر65کی جنگ کی طرح کراچی آپریشن میں فوج کا کردار لازوال ہے انہوں نے کہا کہ ستمبر65میں فوج کی قربانیوں اورکراچی آپریشن سے ملک میں امن و امان قائم ہوا ہے کراچی آپریش کو دو سال مکمل ہوئے جس میں 550ٹارگٹ کلر343بھتہ خور اور913دہشت گرد گرفتار ہوئے اس آپریشن سے عروس العباد شہر کراچی میں دہشت کی فضاء ختم ہوئی دہشت گردوں کا قلعہ قمعہ ہوا اور کراچی کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کے کراچی کامیاب آپریشن سے نہ صرف کراچی میں امن و امان قائم ہوا بلکہ قبائلی علاقوں اور کراچی آپریشن کے نتیجہ میں پورے پاکستان میں میں امن و امان کی فضاء قائم ہوئی۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ستمبر65کی طرح کراچی اور قبائلی علاقوں میں فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور یہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ اور فوری انصاف کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی ہوئی اور ان عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردوں کو فوری سزاؤں سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر پاک افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔