مختلف علاقوں سے4لاپتہ بچے بازیاب،ورثاکے حوالے کردئے گئے

مختلف علاقوں سے4لاپتہ بچے بازیاب،ورثاکے حوالے کردئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور)کرائم رپورٹر)داتا دربارپولیس نے لاپتہ ہونے والے15سالہ طاہر محمود کو اس کے والد کے حوالے، 12سالہ نعمت علی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور16سالہ عمیر کواس کے چچا کے حوالے کر دیا اور تھانہ گجرپورہ پولیس نے ڈیڑھ سالہ عون عباس کو اس کے والد کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار پولیس کودوران گشت لاپتہ ہونے والے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 15سالہ طاہر محمود لاوارث ملا جس کے والد کو بلا کر بچہ اس کے حوالے کر دیا ،12سالہ نعمت علی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا اوربہاولپور کے رہائشی عمیر کو اس کے چچا کے حوالے کردیا۔اسی طرح گجر پورہ پولیس نے ڈیڑھ سال عون عباس کو اس کے عزیز کے گھر سے تلاش کر کے اس کے والد کے حوالے کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے ہونے بچوں میں نوے فیصد سے زائداکثریت والدین سے ناراض ہو کر، راستہ بھول جانا،گھریلو تنازع،مدرسہ یا سکول میں استاد کی ڈانٹ یا کام کے ڈر سے گھر سے چلے جاتے ہیں اور خو د ہی واپس آجاتے ہیں۔ شہر میں لاپتہ بچوں کا واپس آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کا کوئی گروہ کا م نہیں کر رہابلکہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کے نام پر بچے اغواء ہوتے ہیں کیونکہ اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ آج تک کسی نے تاوان مانگنے کی کال نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -