داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم بی اے اور ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ ون ، ٹو اور تھری اینول2016ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ26 ستمبر اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ29 ستمبر ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔