سرحد پر پاک فوج نے ایسا کام کر دیا کہ ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا، نا ممکن کو ممکن کر دکھایا 

سرحد پر پاک فوج نے ایسا کام کر دیا کہ ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا، نا ممکن کو ممکن ...
سرحد پر پاک فوج نے ایسا کام کر دیا کہ ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا، نا ممکن کو ممکن کر دکھایا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایسی سرحدیں تو بہت سی ہیں جن پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں لیکن پاک فوج نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ایک ایسی جگہ باڑھ لگا دی ہے کہ پوری دنیا میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں مل سکتی، یعنی دوسرے لفظوں میں یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ 
آپ جانتے ہوں گے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان نے افغانستان سے ملنے والی اپنی سرحدپر خاردار تاریں لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب ہندوکش کے فلک بوس پہاڑوں پر بھی باڑھ لگائی جا رہی ہے تا کہ شرپسند عناصر کو پاک افغان سرحد پر ایک انچ بھی ایسا نا ملے کہ جہاں سے وہ اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کے لئے پاکستان میں داخل ہو سکیں۔ یہ دنیا کا واحد بارڈر ہے جہاں ہزاروں فٹ کی بلندی پر باڑھ لگائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں افغان سرحد کے ساتھ باڑھ لگائی گئی ہے۔ اس تاریخی پراجیکٹ کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے اور باقی رہ جانے والے علاقوں میں کام تیزی سے جاری ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل ہونے پر یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد دفاعی منصوبہ ہو گا اور اس کا پاکستان کے تحفظ اور سلامتی میں قابل ذکر کردار ہو گا۔