کرونا وائرس، جاپان کا پاکستان کو مزید 2لاکھ 59ہزار ڈالر امداد دینے کا اعلان

کرونا وائرس، جاپان کا پاکستان کو مزید 2لاکھ 59ہزار ڈالر امداد دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جاپان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید دولاکھ انسٹھ ہزار ڈالرکی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر کا کہنا ہے کہ جاپان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے نے کہاہے کہ جاپان عالمی ریڈ کراس اور ہلال احمر کے ذریعہ یہ امداد حکومت پاکستان کو فراہم کرے گا جس سے حکومت پاکستان کو کورونا کے پھیلاؤ روکنے کا سامان حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہیں۔جاپان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ اس سے قبل جاپان کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کواکیس لاکھ ساٹھ ہزارڈالرامدادفراہم کرچکاہے۔
امداد

مزید :

صفحہ اول -