حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے علاقوں کے اندر بڑی تعداد میں مفت راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے علاقوں کے اندر بڑی تعداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) حامد اسماعیل فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال میں اس سے متاثرہ غریب اور مزدور طبقے کو کراچی سمیت اندرون سندھ تک مفت راشن فراہم کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے شانتی نگر میں بڑی تعداد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ جبکہ اس ہفتے بھی کراچی کے علاقے لیاری، شانتی نگر اور ضلع وسطی کے کئی مضافاتی علاقوں میں بڑی تعداد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر بانی حامد اسماعیل فاؤنڈیشن جناب حامد اسماعیل نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں حامد اسماعیل فاؤنڈیشن عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس امدادی مہم کے دوران اب تک دو ہزار سے زائد خاندانوں میں مفت راشن فراہم کیا جا چکا ہے۔