جنت مرزا نے منگیتر عمر بٹ سے رشتہ ختم ہونے کے ایک سال بعد نئی محبت ملنے کا عندیہ دے دیا

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے منگیتر عمر بٹ سے رشتہ ختم ہونے کے ایک سال بعد نئی محبت ملنے کا عندیہ دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جنت مرزا نے حالیہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’’کیا میں تمہاری پسندیدہ بن سکتی ہوں؟‘‘
اگرچہ اس کیپشن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ جس سے جنت مرزا کے کسی نئے تعلق کا علم ہو تاہم اس تصویر پر ایک کمنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ کمنٹ معروف فیشن ماڈل ابراہیم کا تھا، جنہوں نے لکھا کہ ’’میری لڑکی (محبوبہ) کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔‘‘ اس کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا ’’بہت شکریہ، میری محبت۔‘‘
ابراہیم کا یہ کمنٹ اور اس پر جنت مرزا کا جواب سے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کیے ہوئے ہے اور وہ اسے جنت مرزا اور ابراہیم کی محبت کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک سے شہرت پانے کے بعد شوبز انڈسٹری میں بھی قدم رکھ چکی ہے اور پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ سمیت کئی میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔