فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے، شان

    فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے، شان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (فلم رپورٹر)  فلمسٹار اداکار شان شاہد  نے کہا ہے کہ   جدید ٹیکنالوجی اور منفردکہانی پاکستانی فلم   انڈسٹری کیلئے  نیا سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہم بین الاقوامی سطح کی فلمیں تیار کرسکتے ہیں۔شان نے کہا کہ پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے۔  جدید ٹیکنالوجی اور منفردکہانی پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے  نیا سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ کہا کہ  پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع، موضوع اور ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

۔شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو مکمل حکومتی سپورٹ حاصل ہونی چاہئے مزید کہا کہ نئے اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں اسی لئے پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -