سینئر اداکاروں کی سرپرستی میں بہت کچھ سیکھا، بہروز سبزواری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ریڈیو سے لے کر فلم تک منجھے ہوئے اداکاروں کی سرپرستی میں بہت کچھ سیکھا ہے، ریڈیو پاکستان میں آڈیشن دینے گیا تو مجھے پانچ بار فیل کیا گیا اور میں چھٹی مرتبہ کامیاب ہوا۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”خدا کی بستی“میں میرا کردار ”نوشا“بڑا مقبول ہوا۔میرا پہلا اسٹیج ڈرامہ ”مرزا غالب بند روڈ پر“تھا اس ڈرامے میں بھی میرا کردار بڑا مقبول ہوا۔ اسٹیج پر جاوید شیخ، ظل ہما، اسماعیل تارا، ماجد جہانگیر، عمر شریف، سلیم ناصر،زیبا شہناز،تمنا بیگم، نائمہ گرم سمیت تمام سینئر اداکاروں کے ساتھ پرفارم کیا او ران سے بہت کچھ سیکھا۔