چینی خاتون سے دھوکہ کرنے والا پاکستانی شوہر 2ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

چینی خاتون سے دھوکہ کرنے والا پاکستانی شوہر 2ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر ...
چینی خاتون سے دھوکہ کرنے والا پاکستانی شوہر 2ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے چینی خاتون کے ڈھائی کروڑروپے کے کمبل چوری کرنے والے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ملزمان غلام عباس،ابرار،امتیاز اور مختیار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا،،چینی خاتون جن ہائی شا نے ایف آئی آر میں موقف اختیارکیاہے کہ غلام عباس سے فروری 2014ءمیں انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی جس کے بعد اس نے غلام عباس سے پاکستان آکر شادی کرلی،غلام عباس اور اس کے بھائیوں ابرار،امتیاز اور مختارنے اس کے باپ سے چائنہ سے 4کروڑروپے کے کمبل منگوائے،ڈیڑھ کروڑروپے کی ادائیگی کردی گئی،پھر ملزمان نے ڈھائی کروڑروپے کے کمبل غائب کردیئے،پولیس کی طرف سے عدالت سے استدعاکی گئی کہ ملزمان سے ابھی تفتیش باقی ہے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔

مزید :

لاہور -