ڈینگی نے تہکال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،حاجی زبیر علی

ڈینگی نے تہکال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،حاجی زبیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )جے یوآئی کے مرکزی رہنماوسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت نے عوام کے صبرکاپیمانہ لبریزکردیاہے،ناقص منصوبہ بندی نے پی ٹی آئی سے وابستہ بلدیاتی نمائندوں کوبغاوت پرمجبورکردیاہے یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی اورپی پی پی کے بلدیاتی نمائندے اپنے خاندانوں اور سینکٹروں ساتھیوں کے ہمراہ جے یوآئی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس دوران جے یوآئی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان،ڈاکٹرمحمدسہیل،پی ٹی آئی تیرئی پایان کے ناظم نعیم خان،یوتھ ناظم ضیاء اللہ،پی پی پی کے ناظم سلیم خان ،پی کے سات وآٹھ کے تحریک انصاف اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکن موجودتھے جنہوں نے اپنی پارٹیوں کوخیبربادکہہ کرجے یوآئی میں شمولیت کااعلان کیا،حاجی غلام علی نے کہاکہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ جس شہرنے تحریک انصاف کوچارقومی اسمبلی اوردس صوبائی اسمبلی کی نشستیں دیں بدلہ میں تحریک انصاف پشاورکے عوام سے پینے کے صاف پانی کی سہولت چھینے کے درپے ہے،گھریلوآبنوشی بل کی فیس210سے بڑھاکر 960روپے اوراب 2100روپے جبکہ کمرشل آبنوشی کے بل کی فیس ساڑھے8ہزارروپے کردی گئی ہے،وزیراعلیٰ یہ بتائے کہ دس اورپندرہ ہزارروپے ماہوارپرکام کرنیوالے غریب افراد کس طرح 2100روپے اداکرینگے،انہوں نے کہاکہ نوشہرہ اورپبی سے تعلق رکھنے والے افرادجن کوآٹھ سے دس لاکھ روپے ماہوارپرڈبلیوایس ایس پی میں اعلیٰ عہدوں پرفائزکررکھاہے کی کارکردگی صفر ہے حقیقت میں آج بھی شہر کی 70فیصدآبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اورمتعددشہری علاقے گاؤں کامنظرپیش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ انتہائی دکھ کامقام ہے کہ تہکال کاڈینگی سے متاثرہ 22سالہ نوجوان حکومتی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیاہے،جس کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں جے یوآئی کے مرکزی وصوبائی رہنمااورکارکن برابرکے شریک ہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ اپنے دورنظامت میں پشاورشہرمیں دوسوٹیوب ویل نصب کئے بلکہ راہگیروں کی سہولت کیلئے سوکے قریب واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی نصب کئے تھے تاکہ ہرخاص وعام کوپینے کاصاف پانی میسرہو،آج تحریک انصاف کی حکومت میں ہرعلاقہ میں تیس سے چالیس بلدیاتی نمائندوں ہیں لیکن ان کے پاس اختیارایک پائی کابھی نہیں ہے،جس ضلع ناظم کے پاس مچھرمارسپرے اورصفائی اختیارنہیں وہ کیاعوام کی خدمت کریگا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی سے سوال ہے کہ بلدیات کی وزارت کاقلمدان ہونے کے باوجودانہوں نے پشاورکے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کون سے اقدامات کئے ہیں،جماعت اسلامی نے بھی آبنوشی کے کنکشن کے بلوں میں اضافہ پرمجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے کیاپانی کے بلوں کے اضافہ میں ان کی رضامندی شامل ہے؟ ،این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی کے بارے میں ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے اورمنظورنظرافرادکونوازنے کیلئے ڈرامہ رچارکھاہے،جس میں ماسٹرکی ڈگری رکھنے قابل نوجوان فیل اورسفارشی پرچی کے حامل ایف اے پاس این ٹی ایس امتحان میں نمایاں نمبرلیتے ہیں،ہمارے دورمیں نوکری دی گئیں لیکن آج نوکریاں فروخت ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ اب پشاورکے عوام تحریک انصاف کی ناانصافیوں کابدلہ 2018کے انتخابات میں این اے 260کی طرح لینگے اورجے یوآئی اقتدارسنبھالتے ہی پانی کے بل واپس 2سوروپے تک پہنچانے کساتھ نوجوانوں کوباعزت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریگی۔