اگر اپوزیشن کمزور ہوئی تو اس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا ،انتخابی دھاندلی سے کسی فرد یاجماعت نہیں پورے ملک کا نقصان ہوا:سعید غنی

اگر اپوزیشن کمزور ہوئی تو اس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا ،انتخابی دھاندلی ...
اگر اپوزیشن کمزور ہوئی تو اس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا ،انتخابی دھاندلی سے کسی فرد یاجماعت نہیں پورے ملک کا نقصان ہوا:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کمزور ہوئی تو اس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اگر حزب اختلاف کی جماعتیں اکھٹی ہیں تو اس کو مثبت اندازمیں دیکھنا چاہئے ،انتخابات میں دھاندلی سے کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا نقصان ہو رہا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے موقف پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا نظریاتی اختلاف ہے مگر انتخابات میں دھاندلی کے موقف پر ہم اکھٹے ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اگر حزب اختلاف کی جماعتیں اکھٹی ہو رہی ہیں تو اس کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے پورے ملک کا نقصان ہو رہاہے، اس نقصان سے ملک، قوم اور پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کمزور ہوئی تو اس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے دھاند لی کے خلاف جائیں گے، ہمارے خلاف نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں، اگر آئندہ کوئی مقدمہ آیا تو اس کا سامنا کریں گے۔