55 سالہ خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج

55 سالہ خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 55سالہ شمع بی بی کے قتل کا مقدمہ اس کے پہلے شوہر کے بیٹے عمران کی مدعیت میں تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق گرین ایکڑ کی رہائشی 55 سالہ شمع بی بی فیصل ٹاو ن کے علاقے میں اپنے شوہر کو ملنے آئی ہوئی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کھڑی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شمع بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی مقتولہ نے چار شادیاں کر رکھی تھی دو بچے اس کے ساتھ رہتے تھے اس کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن اور تھانہ نصیر آباد میں قبضے کے مقدمہ درج ہے جبکہ مقتولہ شمع پروین کے شوہر اظہار الحق نے اپنے داماد کے خلاف چوری اور جھگڑے کا مقدمہ درج کروارکھا تھا پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے پہلے شوہر کے بیٹے محمد عمران کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے نعش پورسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولہ کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -