کشمیر کا مسئلہ نعروں سے نہیں بلکہ جہاد سے حل ہوگا،سینیٹر مشتاق احمد

کشمیر کا مسئلہ نعروں سے نہیں بلکہ جہاد سے حل ہوگا،سینیٹر مشتاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ دیر لو ئر (نما ئندہ پاکستان)امیر جماعت اسلامی خیبر پختو نخواہ سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ کشمیر نغموں سے نہیں مسئلہ کشمیر کا واحدحل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ملکی ترقی میں اصل رکاوٹ اشر افیہ ہے‘پا گل مو دی امن کی زبان نہیں سمجھتا ہے۔گزشتہ 73سال سے اگر کشمیر آزاد نہ ہوا تو اس کا بر اہ راست زمہ دار حکمر ان اشر افیہ ہے۔چکدرہ ٹو چترال روٹ کو سی پیک میں شامل نہ کیا گیا تو ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے۔کر اچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر بم حمل وفاق اور سندھ حکومت کی نا کامی ہے۔ان خیالات کا انہوں نے اوچ گل آباد ادینزئی میں جماعت اسلامی ادینزئی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر ان خان ایک طر ف کہتے ہیں کہ میں کشمیر کا سفیر ہوں،دوسری طر ف مو دی کو احساس پر وگرام کی پیشکش کر تے ہیں۔ مودی امن کی زبان نہیں سمجھتا ہے۔فوج اس لیے ہے کہ مودی کی عقل پر ٹھکانے لگا ئے۔کشمیر کو ڈبل لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ایک طر ف کر ونا دوسی طرف کشمیر ایک عرصے سے عسکری محاصر میں ہیں۔عید ملن پارٹی سے امیر جماعت اسلامی دیر لو ئر اعزازالملک افکاری،صدر الخدمت فاؤ نڈیشن لو ئر دیر فضل محمود،تحصیل امیر سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،لیاقت المک،جنرل سیکرٹری عطا ء اللہ ایڈوکیٹ پر وفیسر عبدالخبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔