وہاڑی، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 9 افراد گرفتار

وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر نو افراد کو گرفتار کرلیا
ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی چوہدری وقاص گھمن کی قیادت میں چھاپے کے دوران موقع سے پانچ مردوں اور چار خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ قحبہ خانہ علاقے میں کافی عرصے سے چل رہا تھا جس کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا ۔پولیس نے تمام گرفتار شدہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔