ملک بھر میں جنید جمشید بوتیک سینٹرز سوگ میں بند کر دیے گئے

ملک بھر میں جنید جمشید بوتیک سینٹرز سوگ میں بند کر دیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر ) طیارہ حادثے میں جنید جمشید کی موت کی خبر سنتے ہی اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں جنید جمشید بوتیک سینٹرز بند کر دیے، تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں ہونے والے طیارے کے حادثے میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ کی موت کی خبر سنتے ہی جنید جمشید شاپنگ سنیٹر جناح سپر اسلام آباد، راولپنڈی، صدر اور لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں انکے بوتیک سنٹر میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی اور تمام سنٹرز فورًا بند کر دیے گئے، ان سٹوروں پر کام کرنے والے عملے کے تمام کارکنان نے انکی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دوسری جانب جنید جمشید کی موت کی خبر پر تبلیغی جماعت کے علماء اور انکے چاہنے والے بھی سوگوار ہو گئے، مذہبی اسکالروں نے انکی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا بھی اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -