جنرل قمر باجوہ کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین جنگی مشقوں واریئر 4 کا جائزہ لیا

جنرل قمر باجوہ کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین جنگی ...
جنرل قمر باجوہ کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین جنگی مشقوں واریئر 4 کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا اور پاک چین جنگی مشقوں واریئر 4 کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہائی پروفائل تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن میں شرکت کی، یہ مشقیں 2 ماہ تک چلتی رہی ہیں جن میں پاک اور چینی افواج کے جوانوں اور افسران نے شرکت کی۔مشقوں کا مقصد دیہی، شہری علاقوں میں انسداد دہشتگردی کی مہارت بڑھانا تھا۔ آرمی چیف نے لانگ رینج شوٹنگ سنائپر کے مقابلے بھی دیکھے ۔ انہوں نے دوست ملکوں کی پاک فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں دلچسپی کی تعریف کی اور کہا کہ مشترکہ مشقوں نے دونوں ملکوں کی افواج کو اکٹھا کیا ہے ۔

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کردی ،پانچ رکنی بینچ فیصلہ دے :عمران خان
اس موقع پر انہوں نے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا، ان مشقوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی افواج بھی پاکستانی فوج کے ساتھ مشقوں کیلئے متوجہ ہورہی ہیں۔ پاک فوج کے نشانہ باز اور تربیت یافتہ اہلکار دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔

شہری نے ٹیلی فون کرکے طیارے کی تباہی کی اطلاع دی تو ایوی ایشن حکام نے کیا جواب دیا؟ آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی فوج کے کمانڈر نے بھی مشقوں کی تعریف کی اور کہاکہ چینی افواج پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی معیار سے فائدہ اٹھاتی رہیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -