وزیراعظم نے حسب روایت طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے حسب روایت طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر ...
وزیراعظم نے حسب روایت طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔
 وزیراعظم کی زیرصدارت طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ ،سیکرٹری سول ایوی ایشن،چیئرمین،سی ای او پی آئی اے نے شرکت کی،وزیر اعظم کو طیارہ حادثے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی کے661کو اڑانے والا کپتان 10ہزار گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھتا تھا،پرواز کو اڑان سے قبل دو مرتبہ تکنیکی طور پر دیکھا گیا اور فٹ پایا گیا تھا،اس جہاز کی جولائی اور نومبر میں مکمل انسپکشن بھی کی گئی تھی،وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام لاشوں کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں،

پی آئی اے کے پائلٹ کا اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرکے جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں،طیارہ حادثےکی آزادانہ تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ جلد مکمل کرے'پاک فضائیہ کا ایک سینئر افسر بھی انکوائری میں شامل کیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -