جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ اب کون خاتون سربراہ بن گئیں؟ آپ بھی جانئے

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ اب کون ...
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ اب کون خاتون سربراہ بن گئیں؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دی جانے والی جرمن چانسلر انجیلا مرکل پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق اپنی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دینے کے باوجود انجیلا مرکل اپنی حکومت کی مدت پوری کریں گی جو 2021ءکے اختتام میں پوری ہو گی۔ تب تک انجیلا مرکل چانسلر کے عہدے پر فائز رہیں گی۔ وہ 18سال تک کرسچین ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی سربراہ رہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کرسچین ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے الیکشن ہوا جس میں انجیلا مرکل کی قریبی اتحادی 56سالہ انیگریٹ کریمپ کیرن بوئر فاتح قرار پائیں۔انیگریٹ کریمپ نے اس الیکشن میں 517ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار فریڈرک مرز کو 482ووٹ ملے۔ انیگریٹ کریمپ چانسلر انجیلا مرکل کی اس قدر قریبی ساتھی ہیں کہ انہیں ’چھوٹی مرکل‘ (Mini Merkel)کے عرف عام سے پکارا جاتا ہے۔
الیکشن جیتنے کے بعد ہیمبرگ میں پارٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انیگریٹ کریمپ کا کہنا تھا کہ ”آپ ماضی میں میرے متعلق بہت کچھ پڑھ چکے ہیں کہ میں کیا ہوں اور کون ہوں۔ چھوٹی مرکل، انجیلا مرکل کی کاپی، وغیرہ۔ میں جو کچھ بھی ہوں آج آپ کے سامنے کھڑی ہوں اور مجھے زندگی نے جو کچھ بنایا ہے میں اس پر فخر کرتی ہوں۔“