عائزہ خان نے فیملی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کردی 

عائزہ خان نے فیملی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہیں۔عائزہ خان جوکہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان سے باہر گئی ہوئی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور ریان تیمور کے ساتھ نئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور دانش سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔
انہوں نے اپنی دوسری انسٹا سٹوری میں اپنی بیٹی حورین تیمور اور بیٹے ریان تیمور کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان دونوں بچوں کو کچھ کارٹونز کے بھیس میں خود ڈھالے ہوئے کرداروں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی تیسری اور آخری اسٹوری میں ایک سوئمنگ پول کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے تیراکی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید :

کلچر -