امریکا کا شام کی کشیدہ صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کا شام کی کشیدہ صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کا شام کی کشیدہ صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا شام کی جنگی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔               
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام ہمارا دوست نہیں انہیں لڑنے دو، اس گندے کھیل کا حصہ مت بنو، بہتر ہے امریکی حکومت اس مسئلے سے دور رہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا کی شام جنگ میں مداخلت ختم کردوں گا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شام میں تصادم کو سلامتی کونسل کے تحت حل کرنے کا وقت آگیا ہے، صدر بشارالاسد کا مذاکرات سے انکار جنگ کی وجہ بن رہا ہے، مذاکرات سے ہی تصادم کا خاتمہ ممکن ہے۔