سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، ریاست اورریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ابتک 32 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
"آج نیوز" کے ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پرشرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن شروع کررکھا ہے۔ ریاست اورریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید ،عاصم ایوب ،بابرمظفر شیرعظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔
ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ ،رحیم یار خان،مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذراور ژوب سے ہے اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔