شہباز، نواز ملاقات آج، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

شہباز، نواز ملاقات آج، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا
شہباز، نواز ملاقات آج، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف آج پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاتی امراءلاہو رمیں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں وزیراعظم میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کریں گے۔
شہباز شریف نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیں گے، دونوں رہنما جاتی امراءمیں والدین کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ 

مزید :

قومی -