باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں:ملیحہ لودھی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے انکشاف کیا کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے لڑنے سے انکار کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں، یہ شامی حکومت کے اتحادیوں کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے۔
سابق پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی توازن میں بڑی تبدیلی آئے گی۔