کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب زوردار دھماکہ،جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب زوردار دھماکہ،جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ ہوا۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو اس جگہ سے ہٹایا۔ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ کریکر دھماکہ تھا۔ اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا۔