پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکس بک بورڈ کو مزید بہتر بنانا ہے،رائے منظور حسین

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکس بک بورڈ کو مزید بہتر بنانا ہے،رائے منظور حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بْک بورڈمیں تعینات ہونے والے مینیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین نے ادارہ کے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرزسے ملاقات کی۔ تمام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین نے کہا جو ذمہ دارری ہمارے ادارے کو گورنمنٹ نے دی ہے ہم سب مل کر اْسے مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔موجودہ دور کی ضرورت ہے کہ ہم نئے خیالات اور طریقہ سے کروڑوں طلباء و طالبات کے لیے کام کریں۔ ہمارے ملک میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں ہے۔جبکہ ہمارا نصاب جدید تقاضوں کیمطابق وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ ہو رہا ہے۔ وقت پر طلباوطالبات کے کتابوں کی فراہمی کو مہیا کرناہمارا اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کے لیے ادارے کی بہتری کے لیے میرے دروانے کْھلے ہیں۔ ہم سب مل کر ادارے اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔