موبائل سروس بند کردی شکر کریں آکسیجن بند نہیں کی،اعجاز شاہ
ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ موبائل سروس بند کردی شکر کریں آکسیجن بند نہیں کی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اعجاز شاہ کاکہناتھا کہ ہمارے لوگوں کو رات سے پکڑا جارہا ہے اور ایف آئی آر دی جارہی ہیں،رات گئے ہمارے لوگوں کو پکڑا گیا اور ریٹائرڈ اساتذہ کو بھی پرانی ایف آئی آر میں ڈال دیا گیا۔