جڑانوالہ: ذہنی معذور لڑکی، پاکپتن میں دربار پر آئی خاتون سے زیادتی

جڑانوالہ: ذہنی معذور لڑکی، پاکپتن میں دربار پر آئی خاتون سے زیادتی
جڑانوالہ: ذہنی معذور لڑکی، پاکپتن میں دربار پر آئی خاتون سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ/ پاکپتن (ویب ڈیسک) زیادتی کے واقعات میں ذہنی معذور یتیم لڑکی سمیت 3 خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے چک 71گ ب میں 15سالہ ذہنی معذور ( ز) کو زاہد ورغلا کر کھیت میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ پاکپتن کے کوٹ موہر سنگھ کی رہائشی (پ) بی بی رفع حاجت کے لئے گئی جس کو محمد دین نے مسلح ساتھی کی مدد سے کھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ رنگ شاہ کی رہائشی فوزیہ بی بی دربار بابا فرید پر حاضری کے لئے آئی تھی جہاں خاتون کو محمد ارسلان وغیرہ دو افراد اغواءکرکے ملک پور لے گئے جہاں پر ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمات درج کرلئے گئے۔

مزید :

جرم و انصاف -