یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بننے سے 23 رنز کی دوری پر

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بننے سے 23 رنز ...
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بننے سے 23 رنز کی دوری پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونس خان کئی ریکارڈز قائم کر کے خود کو پاکستان کا سب سے بہترین ٹیسٹ کرکٹر تو پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں لیکن اب وہ ایک ایسا سنگ میل عبور کرنے جا رہے ہیں جو آج تک کوئی بھی پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نہیں کر سکا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کو 220 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کر دیا
تفصیلات کے مطابق یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر میں 10,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 23 رنز کی دوری پر ہیں تاہم اس کیلئے اب انہیں کم از کم دو ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔ یونس خان نے سڈنی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 175 رنز بنائے تو تاریخی سنگ میل عبور کرنے کیلئے انہیں دوسری اننگز میں 36 رنز درکار تھے اور شائقین کو امید تھی کہ وہ یہ تاریخ بھی آسٹریلیا کے میدان پر ہی رقم کریں گے تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا اور وہ صرف 13 رنز ہی بنا سکے اور یوں اب انہیں 23 رنز کی ضرورت ہے۔

وائٹ واش شکست،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں چار ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد جولائی میں بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے اور بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کی میزبانی کرے گی جہاں 3 ٹیسٹ میچ ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یونس خان کو تاریخی سنگ میل عبور کرنے کیلئے کب تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کھیل -