تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، آغا سید حسن

تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کشمیر اورفلسطین سمیت دنیا کے دیرینہ سیاسی تنازعات کے مستقل اور دیرپا حل کے لئے ایک جاندار کردار ادا کریں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گوکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے محکوم اقوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔
لیکن کشمیری گزشتہ 67برس سے اس حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں تاحال یہ حق ملنا باقی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قراردادں پر عمل درآمد نہیں کراسکا جو اس عالمی ادارے کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سوپور قتل عام کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کے لیے جبر و استبداد کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا تاہم وہ اپنے مذموم ارادے میں ناکام رہا اور کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی گزشتہ دو ہفتے سے ایران میں مقیم ہیں جہاں انھوں نے ایران کی کئی معتبر دینی شخصیات سے ملاقات میں انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور گزشتہ پانچ ماہ کی مزاحمتی تحریک سے آگاہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -