اب کچھ کرنا ہوگا، نہیں چاہتا کہ کسی کا بچہ ہسپتال میں عدم سہولیات کے باعث مر جائے: جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کاکہنا ہے کہ اب کچھ کرنا ہوگا کیونکہ نہیں چاہتے کہ کسی کا بچہ ہسپتال میں عدم سہولیات کے باعث مر جائے۔
پی ایم ڈی سی کونسل کے وجود اور سینٹرل ایڈمیشن پالیسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارافوکس تعلیم، صحت اورعدالتی اصلاحات پرہوگا، میں بار بار تقریر نہیں کر رہا بلکہ یاددہانی کرارہاہوں۔ یہ نہیں کہتاکہ سب کچھ ٹھیک کرلیں گے لیکن اب کچھ کرناہوگا، نہیں چاہتا کہ کسی کابچہ اسپتال میں عدم سہولتوں کے باعث مر جائے، وہ بچہ میرا یا کسی اور کا بھی ہوسکتا ہے۔