طاہر القادری کی تحریک کو زدراری فنڈنگ کر رہے ، سیاسی مخالفین صبح صبح اٹھ کر منگتوں کی طرح استعفا دو استعفا دو شروع کردیتے ہیں:طلال چوہدری

طاہر القادری کی تحریک کو زدراری فنڈنگ کر رہے ، سیاسی مخالفین صبح صبح اٹھ کر ...
طاہر القادری کی تحریک کو زدراری فنڈنگ کر رہے ، سیاسی مخالفین صبح صبح اٹھ کر منگتوں کی طرح استعفا دو استعفا دو شروع کردیتے ہیں:طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی تحریک کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری فنڈنگ کر رہے ہیں ، قادری صرف فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) کے سیاسی مخالفین صبح صبح اٹھ کر منگتوں کی طرح استعفا دو استعفا دو شروع کردیتے ہیں، اپوزیشن کا یہ اتحاد اس بار پھر ناکام ہوگا۔

طاہر القادری کا 17تاریخ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
عوامی تحریک کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما ءطلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ اتحادمسلم لیگ(ن)سے کئی مرتبہ ہارنے والے شکست خوردہ افرادکاہے،یہ اتحاد شکست خوردہ لوگوں کا ہے جو پہلے بھی کئی بار ہارے،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے طاہرالقادری کوبٹھاکراتحادکرلیاہے اور قادری کی تحریک پہلے کی طرح تحریک شرمندگی ثابت ہوگی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قادری صاحب ایک بہانہ ہیں ،اتحاد پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بنایا ہے اور قادری کو صرف ایک فرنٹ مین کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ قادری صاحب جب آتے ہیں ان کی تاریں کہیں نہ کہیں سے ہلائی جاتی ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے ۔ طاہرالقادری ہمیشہ جمہوری نظام پرحملے کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -