ہراسانی سے تنگ آئی میڈیکل کی طالبہ نے خود کشی کرلی
دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد کی آخری سال کی طالبہ نے ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیکل کے آخری سال کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی لاش اپنے گھر سے ملی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیتا رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا ہے۔ طالبہ سردیوں کی چھٹیوں میں اپنے آبائی شہر دادو کے علاقے سیتا آئی تھی۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل ڈاکٹر عصمت کے والد نے چار افراد کے خلاف اپنی بیٹی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ والد کے مطابق شمن نامی شخص نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر ان کی بیٹی کو بلیک میل کیا اور پیسے منگوا رہا تھا۔