’’ کوئی اداکارہ مریم نواز شریف کا کردار نہیں نبھا سکتی کیونکہ۔۔‘‘ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یہ کیوں کہا ؟ جانئے

’’ کوئی اداکارہ مریم نواز شریف کا کردار نہیں نبھا سکتی کیونکہ۔۔‘‘ن لیگی ...
’’ کوئی اداکارہ مریم نواز شریف کا کردار نہیں نبھا سکتی کیونکہ۔۔‘‘ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یہ کیوں کہا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات سمیت پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔حنا پرویز بٹ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے کتنی زیادہ متاثر ہیں یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے مریم نواز اور ارطغرل غازی میں مماثلت کا بیان دے کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی اور اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا پرویز بٹ نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بطور وزیر اعظم 10 میں سے زیرو اور بطور کرکٹر 6 نمبر دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 نمبر اسلیے دے رہی ہوں کیونکہ 1992 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

میزبان نے حنا پرویز سے پوچھا کیا عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی جس پر انہوں نے کہا حالات سے تو نہیں لگ رہا ۔ میزبان نے پوچھا آپ خود کو فیشن ڈیزائنر کہلوانا پسند کرتی ہیں یا سیاستدان؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے لوگ انہیں بطور سیاستدان پہچانیں۔

میزبان نے پوچھا اگر مریم نواز کی سوانح حیات بنے تو آپ مہوش حیات، ماہرہ خان، زارا نور عباس یا حریم فاروق ان میں سے کس اداکارہ کو مرکزی کردار میں دیکھنا پسند کریں گی؟

اس سوال کے جواب میں حناپرویز نے کہا ان میں سے کوئی بھی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔ مریم نواز کا قد لمبا اور رنگ گورا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکارہ مجھے صنم سعید اور ایمان علی بہتر لگتی ہیں لیکن ان دونوں کا رنگ سانولا ہے اسلیے ان میں سے کوئی بھی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا اگرچہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ مریم نواز کا سنجیدہ کردار ادا کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حنا پرویز بٹ نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کل میں ’’ارطغرل غازی‘‘ڈراما دیکھ رہی ہوں اور مریم نواز ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ ان کی اس ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا اور لوگوں نے مریم نواز کا ارطغرل کے ساتھ موازنہ کرنے پر حنا پرویز بٹ پر خوب تنقید کی تھی۔